One day, Pakistan Super League, arrangements, stadium, PCB
19 فروری 2021 (10:35) 2021-02-19

لاہور: پاکستان سپر لیگ میں ایک دن باقی رہ گیا ، کھلاڑیوں کی تیاریاں جاری ہیں ، اسٹیڈیم میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ہفتے کو شام چھ بجکر 45 منٹ پر نشر ہوگی ۔ ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں ، ٹریننگ سیشن میں مصروف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں بوقت ضرورت ابتدائی نمبروں پر کھیلیں گے۔

گلیڈی ایٹرز نے ڈیل اسٹین کی جگہ حسان خان کو بطور سپلیمنٹری پلیئر شامل کرلیا ، ڈیل اسٹین ابتدائی دو میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آج بھی نیشنل اسٹیڈیم میں بھر پور پریکٹس سیشن کریں گی۔

آج لاہور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے پریکٹس میچ کھیلے گی جبکہ پشاور زلمی انٹرا اسکواڈ میچ کھیلے گی۔

ٹکٹوں کی سیل جاری ہے اور اب تک ہزاروں ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے لیے کمنٹری پینل کا بھی اعلان ہو گیا ہے۔ رمیز راجہ ، بازید خان ، ڈینی موریسن ، ایلن ولکنز ، ڈیوڈ گاور ، سائمن ڈول ، ڈومینک کارک ، جے پی ڈومنی ، پومی امبنگوا ، ثنامیر اور عروج ممتاز بھی شامل ہیں۔

عالمی وبا کے پیش نظر شائقین کے درمیان تین سے چار فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا۔


ای پیپر