‘لندن میں شہباز شریف کیخلاف اخبار میں شائع ہونے والی خبر بے بنیاد تھی’ حسین نواز

19 فروری 2021 (09:50) 2021-02-19
لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے خلاف اخبار میں شائع ہونے والی خبر بے بنیاد تھی۔
حسین نواز نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ڈیوڈ روز کو سوچنا چاہیے تھا کہ وہ بغیر ثبوت کے کیسے اتنے سنگین الزامات عائد کرسکتا ہے ، شہزاد اکبر ٹاک شو میں خود اعتراف کرچکے ہیں کہ یہ اسٹوری انہوں نے ڈیوڈ روز کو دی۔