traffic warden,UK,challan,attack,Queen,husband
19 فروری 2021 (08:45) 2021-02-19

لندن : قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں عظیم بنا کرتی ہیں۔ برطانیہ میں ایک ٹریفک وارڈن نے ملکہ پرطانیہ کے شوہر کی سکیورٹی پر مامور حملے کی کار کا چالان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں بادشاہ ہو یا عام انسان ٗ قانون کے شکنجے میں سب ہی آتے ہیں۔برطانیہ کے ٹریفک وارڈن نے قانون کی بالادستی کی مثال قائم کرنے ہوئے ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کی سکیورٹی پر مامور عملے کی گاڑی کو ہسپتال کے باہر غلط پارکنگ پر جرمانہ کر دیا۔99 سالہ برطانوی شہزادے فلپ کے سکیورٹی پر مامور عملے نے کنگ ایڈورڈ ہسپتال کے باہر ڈبل ییلو لائنز پر اپنی کار پارک کر دی تھی۔ٹریفک وارڈن نے چالان کی پرچی تھما دی۔

یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ کے خاوند شہزادہ فلپ کو ناسازی طبیعت کی وجہ سے نجی ہسپتال کنگ ایڈورڈ میں داخل کیا گیا ہے ۔غالب امکان ہے کہ وہ آئندہ چند روز تک ہسپتال ہی میں زیر علاج رہیں گے جہاں انہیں آرام دیا جائے گا اور ان کی طبیعت کو بھی چیک کیا جائے گا۔بکنگھم پیلس کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ شہزادہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ بہتر محسوس نہیں کر رہے تھے۔


ای پیپر