سبی میلے میں عمران خان کی جگہ نواز شریف کی تصویر
19 فروری 2020 (22:58) 2020-02-19

سبی :بلوچستان حکومت نے سِبی کے تاریخی اور ثقافتی میلے کے دعوت نامے میں وزیراعظم عمران خان کے بجائے نواز شریف کی تصویر لگا دی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی میلے کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔

                                                                                                               

تفصیلات کے مطابق سِبی کے سالانہ میلہ مویشیاں کے لیے ہمیشہ کی طرح ایک ہزار مہمانوں کے لیے خصوصی دعوت نامے چھپوائے گئے تھے۔ اس سال صوبائی حکومت یا ضلعی انتظامیہ کی غلطی سے دعوت نامے پر وزیراعظم عمران خان کی جگہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر لگا دی گئی۔

صوبائی حکومت نے اس واقعے سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس غفلت کی ذمہ داری سبی کی ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہوئی۔دوسری جانب سِبی میں تاریخی اور ثقافتی میلے کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔


ای پیپر