شہباز شریف کب وطن واپس آ رہے ہیں؟اہم خبر آگئی
19 فروری 2020 (22:50) 2020-02-19

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کے چیئرمین رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ شہبازشریف مارچ تک وطن واپس آجائینگے ،چوہدری شجاعت نے عمران خان کو تین مشورے دیے ہیں جو ہر حکمران کےلئے بہتر ہیں، مارچ میں اس حکومت کے خلاف بھرپور نتیجہ خیز احتجاج کریں گے .

چوہدری شجاعت حسین کو بھی چاہیے کہ وہ کھل کر بات کریں۔بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس رانا تنویر حسین نے کہا کہ شہبازشریف مارچ تک وطن واپس آجائینگے ،چوہدری شجاعت نے عمران خان کو تین مشورے دیے ہیں یہ ہر حکمران کےلئے بہتر ہیں ،چوہدری شجاعت حسین کو بھی چاہیے کہ وہ کھل کر بات کریں .

مولانا فضل الرحمان کے احتجاج میں (ن) لیگ نے بھرپور شرکت کی تھی ،ہماری کوشش ہے کہ مارچ میں اس حکومت کے خلاف بھرپور اورنتیجہ خیز احتجاج کریں ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے چاپلوس ملک وقوم کےلئے زیادہ نقصان دہ ہوتے ہیں ۔


ای پیپر