مریم نواز کا لندن جانا ممکن نظر نہیں آتا : رانا ثنا اللہ
19 فروری 2020 (22:48) 2020-02-19

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف کی مارچ میں وطن واپسی کا پروگرام ہے جس کے بعد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گلے شکوے دور کریں گے۔

                                                                                                                                   

سابق وزیرِقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ منشیات اسمگلنگ کیس سراسرجھوٹ ہے، کوئی ویڈیو موجود نہیں، میرے تمام اثاثے اینٹی نارکوٹکس فورس نے منجمد کررکھے ہیں، نیب کو بتا دیا کہ جو جو چیزیں ملیں گی، پیش کردیں گے۔ 24فروری کو نوازشریف کا آپریشن ہے اور اس وقت تک مریم نواز کا لندن جانا ممکن نظر نہیں آتا، اگر یہ سیاسی انتقام جاری رہا تو ملک کو نقصان ہوگا۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات کی کوئی کوشش نہیں ہوئی، اگر ہوئی ہے تو اس کا علم نہیں، سیاستدانوں کے رابطوں کو سازش کہنا غلط ہے۔شہباز شریف کی وطن واپسی سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف کی مارچ میں وطن واپسی کا پروگرام ہے جس کے بعد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گلے شکوے دور کریں گے۔میڈیا کو کنٹرول کرنے کی مذمت کرتے ہیں، اسمبلی فلور پر کوئی بل پاس نہیں ہونے دیں گے، موجودہ حکومت سے عوام تنگ ہیں۔


ای پیپر