فائل فوٹو

چین میں کورونا وائرس سے مزید 136 افراد ہلاک، تعداد 2 ہزار سے تجاوز
19 فروری 2020 (11:39) 2020-02-19

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس سے مزید 136 افراد ہلاک ہو گئے ، وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 2 ہزار 4 ہو گئی۔ جبکہ 1749 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 1749 نئے مریضوں کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 74 ہزار 185 تک پہنچ گئی، متاثرہ افراد میں پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے۔

جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز سے 3000 سے زائد مریضوں کو طبی قید سے آزاد کر دیا گیا۔ بحری جہاز میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 542 ہو گئی، چین میں ڈاکٹرز اور نرسوں کو بھی مریضوں کے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کورونا وائرس سے چین کے علاوہ تائیوان، فلپائن، ہانگ کانگ، جاپان اور فرانس میں 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دیگر کئی ملکوں میں متعدد افراد بیمار ہیں۔


ای پیپر