فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کر دی
19 فروری 2020 (10:45) 2020-02-19

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد ہے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی ، پارہ اوپر جانے لگا۔

محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ اسکردو منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام رہا، کالام منفی 08، پاراچنار، استور منفی 06، ہنزہ منفی 03، کوئٹہ اور دیر میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر