فائل فوٹو

لاہور میں شاہی قلعہ کی سیر سے لطف اندوز ہوا، انتونیو گوتریس
19 فروری 2020 (10:31) 2020-02-19

لاہور : انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ لاہور میں شاہی قلعہ کی سیر سے لطف اندوز ہوا۔ تاریخی بادشاہی مسجد بھی دیکھی، شاندار دورے اور میزبانی پر پاکستانی عوام کا شکریہ۔

یو این جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس چلے گئے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے انتونیو گوتریس کو رخصت کیا۔ انتونیو گوتریس نے دہشت گردی کو شکست دینے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

انتونیو گوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر کی ہے اور پاکستانی نوجوانوں کو میرا پیغام ہے کہ سوچ کو وسعت دیں۔


ای پیپر