اورنج لائن ٹرین پر بھاری سبسڈی دیں یا ہسپتال اور سکول چلائیں؟
کیپشن:   فائل فوٹو
19 فروری 2020 (10:12) 2020-02-19

لاہور: اورنج لائن ٹرین چلانے کیلئے پنجاب کابینہ نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیئے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں ، اورنج لائن پر بھاری سبسڈی دیں یا ہسپتال اور سکول چلائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں اورنج لائن ٹرین کا قرض واپس کرنے کیلئے اربوں روپے سالانہ دینے پڑیں گے۔ 60 روپے کا ٹکٹ بھی رکھیں تو صرف ٹرین کو چلانے کیلئے 10 ارب روپے سالانہ سبسڈی دینی پڑے گی۔

اورنج ٹرین چلانے کیلئے پنجاب کابینہ نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیئے، مہنگے کرائے ہوئے تو سفر کون کرے گا؟ کابینہ کے تمام اراکین کرائے پر سبسڈی دینے کے خلاف ہوگئے۔ کابینہ نے فیصلہ صوبائی اسمبلی بھیجا ہے تاکہ عوامی نمائندوں کا فیصلہ آئے۔


ای پیپر