بھارتی دھمکیوں کے بعد وزیر اعظم اور آرمی چیف کا ہنگامی فیصلہ
کیپشن:   Image Source : IK Facebook سورس:   
19 فروری 2019 (23:22) 2019-02-19

اسلام آباد :پلوامہ حملے کے بعد خطے کی بدلتی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف نے اہم فیصلہ کر تے ہوئے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس رواں ہفتے کو طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کے اس اہم اور ہنگامی اجلاس میں بھارت دھمکیوں اور کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق اہم بریفنگ دی جائے گی ،اس جلاس میں حکومتی اور اعلیٰ عسکری قیادت شرکت کرے گی ،وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے فوری بعد بھارتی دھمکیوں کے باعث یہ ہنگامی فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف اور دیگر سروسز چیفس بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں دفتر خارجہ کے حکام کلبھوشن جادھو کیس پر بریفنگ بھی دیں گے۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کیس کےحوالے سے بھی اجلاس میں غورکیا جائے گا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیاجائے گا، اجلاس میں افغان امن عمل اور پاکستان کی کوششوں اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی گفتگو ہو گی۔

اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت رواں ہفتے ہو گا۔ اجلاس میں بھارت کے پلواما ڈرامےاور اس سے پیدا صورتحال پر بھی غور ہو گا۔


ای پیپر