پلوامہ حملہ :وزیر اعظم عمران خان کے کرارے جواب کے بعد بھارت کا پہلا ردعمل
19 فروری 2019 (19:15) 2019-02-19

نئی دہلی : وزیر اعظم عمران خان کی دبنگ تقریر کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے اپنا پہلا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جانب سے حملے کو دہشتگرد حملہ نہ ماننے پر کوئی حیرت نہیں ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کی طر ف سے بھارت سے ثبوت مانگنا بلاوجہ کا عذر تراشنا ہے ،بھارت دہشتگردی ،تشدد سے پاک ماحول میںباہمی جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے ،بھارت کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے نہ حملے کی مذمت کی نہ ہی افسوس کا اظہار کیا ،بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی پیشکش کو بہانہ قرار دے دیا ،ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے خطاب پر حیران نہیں ۔

واضح رہے پلوامہ حملے کے بعد وزیرا عظم عمران خان کے دبنگ جواب نے بھارتی حکومت کو مشکل میں ڈال دیا ،جس میں عمران خان نے کہا کہ بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے ایک دفعہ پر پاکستان پر الزام لگا دیا ، عمران خان نے دوٹوک الفاظ میںکہا کہ اگر امن کی بات ہوگی تو ہم بھی امن کی بات کرینگے لیکن اگر جنگ کی بات کرو گے تو پاکستان سوچے گا نہیں بلکہ فوری اس کا جواب دیگا ۔


ای پیپر