سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کو رہائی کے بعد ایک اور بڑی خوشخبری مل گئی
کیپشن:   Image Source : INP سورس:   
19 فروری 2019 (18:53) 2019-02-19

اسلام آباد :قومی ایئرلائن پی آئی اے کے حکام نے کہا ہے ہم سعودی عرب سے رہا کیے گئے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

منگل کو پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو ارشد ملک نے سعودی شہزادے کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کی طرف سے حکم کا انتظار کر رہے ہیں اور اپنی خدمات دینے کیلئے تیار ہیں.

وا ضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران سعودی جیلوں میں قید 2107پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔


ای پیپر