Image Source : INP

نواز شریف کی ضمانت سے متعلق مریم نواز کا اہم بیان
19 فروری 2019 (18:23) 2019-02-19

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمیں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سرکاری طورپر نہیں دی گئی،سب کچھ دیکھ رہے ہیں اور ہمیں سمجھ آرہا ہے، نوازشریف کی ضمانت پر اللہ تعالی خیر کرے گا۔

منگل کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کے لیے جناح اسپتال آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سرکاری طورپر نہیں دی گئی، آج میں نے ٹی وی پر ڈاکٹرز کو گفتگو کرتے ہوئے سنا کہ نوازشریف کی انجیوگرافی کر سکتے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ عدالت میں پنجاب حکومت کا نمائندہ کہتاہے کہ نوازشریف کی رپورٹ نہیں ملی، جس پر مریم نواز نے کہا کہ سب کچھ دیکھ رہے ہیں، ہمیں سمجھ آرہا ہے، نوازشریف کی ضمانت پر اللہ تعالی خیر کرے گا۔


ای پیپر