زعیم قادری نے پارٹی میں غیر مشروط واپسی کر لی
کیپشن:   Image Source : INP سورس:   
19 فروری 2019 (17:50) 2019-02-19

لاہور :پاکستان مسلم لیگ نے پنجاب کے ترجمان زعیم قادری نے ایک دفعہ پر مسلم لیگ ن میںغیر مشروط شمولیت اختیار کر لی ، باغی رہنما زعیم قادری کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج سے پہلے پارٹی کیخلاف جو کچھ بھی کہا وہ سب جذبات میں آکر کہا تھا ،میری پارٹی میری ماں اور لیڈر باپ کی جگہ ہوتا ہے اور ایک گھر میں رہتے ہوئے باپ سے ناراضگی ہو ہی جاتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق باغی رہنما زعیم قادری جنہوں نے شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کو ماضی میں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بہت الزامات لگائے تھے جس میں زعیم قادری نے حمزہ شہباز کو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ پنجاب کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ،لیکن اب انہوں نے اپنی کی گئی باتوں پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ بھی کہا وہ سب جذباتی ہو کر کہا تھا .

زعیم قادری کا کہنا تھا کہ ن لیگ میرا نظریہ ہے نظریات سے ہٹ نہیں سکتا ، زعیم قادری نے کہا کہ پنجاب میں بڑے عہدے کی آفر ہوئی تھی جس کو شکریہ کیساتھ مسترد کر دیا ،تاہم انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی گئی لیکن انہوں نے کسی بھی پارٹی میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگی ہیں اور ہمیشہ مسلم لیگی ہی رہیں گے۔انہوں نے عام انتخابات میں این اے 133سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا اور وہ الیکشن ہار گئے تھے۔


ای پیپر