Image Source : INP

پاکستان کے ابتدائی تعلیم نظام میں انقلابی اقدام ،سعودی عرب کی طر ف سے بڑی پیشکش
19 فروری 2019 (17:26) 2019-02-19

اسلام آباد :محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل رہا ،جس میں سب سے بڑھ کر سعودی ولی عہد نے پاکستان سے متعلق بڑا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ 2030تک پاکستان دنیا کی دوسری بڑی معیشت بن جائے گا ،ایسے میں سعودی ماہرتعلیم نے پاکستان کے پرانے تعلیمی نظام میںجدت لانے کا بھی عندیہ دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم پریمیئر ایجوکیشل ٹیکنالوجی کمپنی ’کوڈڈ مائنڈز‘ کے بانی عمر فاروقی نے اسلام آباد میں صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی،عمر فاروقی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج کے اس دور جدید میں بھی بچوں کو وہ ہی پرا نے نظام تعلیم کے مطابق ہی پڑھا یا جا رہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ دور جدید میں پاکستانی بچوں کو ٹیکنالوجی کی تعلیم دینا انتہائی ضروری ہو گیا ہے تاکہ آنے والے دور کا مقابلہ باآسانی کر سکیں۔

عمر فاروقی نے کہا کہ رواں سال کے پہلے سہ ماہی حصے میں ہم اسکول کے طالب علموں سمیت ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے ٹیکنالوجی کے کورسز کا آغاز کریں گے،ہم آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور روبوٹکس جیسی ٹیکنالوجی سمیت کوڈنگ لینگویجز کو اسکول کے نصاب میں شامل کریں گے اور بچوں کو جدت کی تربیت بھی دیں گے۔ ملاقات میں عمر فاروقی نے مزید کہا کہ میری ٹیم ابوظہبی میں شیخ خلیفہ بن زید عرب پاکستانی اسکول کے ساتھ پائلٹ پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے جہاں اسکول کے نصاب میں ٹیکنالوجی کو شامل کر رہے ہیں۔

پاکستان سعودی عرب کے تعلقات میں تعلیمی نظام میں جدت لانا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے جس سے آنے والے وقت میں پاکستان ترقی کی منازل تیزی سے طے کر سکے گا ۔


ای پیپر