پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھاتوآنکھیں نکال دیں گے:شیخ رشید 
کیپشن:   Image Source : INP
19 فروری 2019 (17:04) 2019-02-19

لاہور: وزیرریلوے شیخ رشید نے بھارت کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے ک ہم نے چوڑیاں نہیں پہنیں،ہمارے لئے پاکستان زندگی ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھیں نکال دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشیدنے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آج وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی اور بھارت کوواضح کردیاامن سے بات کروگے تو امن سے بات ہوگی، جنگ کی بات کروگے توجنگ کی بات ہوگی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت کوواضح کردیاپاکستان دہشت گردی کےخلاف ہے، آج بھارت کے مسلمانوں پرڈھا ئے جانےوالے ظلم کی وجہ مسئلہ کشمیرہے، ہم نے چوڑیاں نہیں پہنیں،ہمارے لئے پاکستان زندگی ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھاتوآنکھیں نکال دیں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا پاکستان مسلمانوں کاوہ قلعہ ہے جسے دنیاکے مسلمان دیکھتے ہیں، امن ہویاجنگ 20 کروڑعوام عمران خان کےساتھ ہے۔


ای پیپر