‏شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
19 فروری 2019 (15:44) 2019-02-19

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ‏شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

واضح رہے کہ ‏شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں، آشیانہ ہاؤسنگ اور رمضان شوگر مل کیس زیر سماعت ہے۔ ‏حکومت نے ان کا نام قومی شناختی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ اس فہرست میں شامل افراد 30 تک بیرون ملک سفر نہیں کرسکتے۔ شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو بھیجی جائے گی۔

دوسری طرف اپوزیشن لیڈر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف لندن جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم شیڈول طے نہیں کیا گیا۔

لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کا ای سی ایل میں نام ڈلوانے کی کوشش کرنا پارلیمنٹ کی توہین ہے۔ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں رہائی کے بعد ان کی نجی مصروفیات میں دخل اندازی انسانی حقوق کیخلاف ورزی ہے۔


ای پیپر