علیم خان اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرجاری
19 فروری 2019 (14:24) 2019-02-19

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان اور مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے قواعد و انضباط کار پنجاب اسمبلی بابت 1997ء کے قائدہ 79 Aکے تحت نیب کی تحویل میں دونوں اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز آج (بدھ ) 20فروری سے شروع ہونے والے پنجاب اسملی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جاری کئے ہیں ۔

سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے چیئرمین نیب کو تحریری آرڈرز میں جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں اراکین اسمبلی کو 20فروری کو صبح نو بجے اسمبلی چیمبر میں پیش کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بطور سپیکر ،اسمبلی کے لئے جدوجہد کرنا میری ذمہ داری ہے جس کے لئے میں دل و جان سے کوشاں رہوں گا۔


ای پیپر