اگر بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان سوچے گا نہیں بلکہ بھرپور جواب دے گا: وزیراعظم
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
19 فروری 2019 (14:06) 2019-02-19

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت سے آوازیں آ رہی ہیں پاکستان کو سبق سکھانا ہے۔ اگر حملہ ہوا تو پاکستان سوچے گا نہیں بلکہ بھرپور جواب دے گا۔ جنگ شروع کرنا انسان کے ہاتھ میں ہے مگر اسے ختم کرنا اس کے ہاتھ میں نہیں۔

سعودی ولی عہد کی واپسی کے بعد قوم سے مخاطب ہو رہا ہوں، چند دن پہلے پلوامہ میں واقعہ ہوا لیکن میں آج بھارتی حکومت کو جواب دے رہا ہوں۔ پلوامہ حملے کا الزام بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگایا گیا۔ سعودی ولی عہد پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے تھے، کون ایسے اہم موقع پر ایسا گھناؤنا اقدام کرے گا؟ دہشت گردی کرنا یا کرانا ہمارے فائدے میں نہیں ہے۔ بھارتی حکومت سے پوچھتا ہوں اس حملے سے ہمیں کیا فائدہ ہونا تھا؟ بھارت ہمیں ثبوت دے گارنٹی دیتا ہوں سخت ایکشن لوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں اس خطے میں دہشت گردی کا خاتمہ ہو۔ پاکستان کو دہشت گردی سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ پاکستان کا 100 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔

عمران خان نے مودی سرکار سے پوچھا کیا وجہ ہے کہ کشمیری عوام وہاں آچکے ہیں جہاں موت کا خوف ختم ہوچکا ہے۔ کیا بھارت ابھی تک ماضی میں ہی پھنسا رہے گا؟ افغانستان کا مسئلہ بھی ڈائیلاگ سے ہی حل ہوگا۔


ای پیپر