سابق کپتان ثنا میر نے ویمن پی ایس ایل کرانے کا مطالبہ کردیا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
19 فروری 2019 (11:29) 2019-02-19

لاہور: پاکستان سپر لیگ کی طرح خواتین کی سپر لیگ بھی پاکستان میں ہونی چاہیے، پاکستان کی سابق کپتان ثنا میر نے ویمن پی ایس ایل کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ویمن ٹیم کی سینیئر کھلاڑی ثنا میر نے ایک بار پھر خواتین کی پی ایس ایل شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا، کہتی ہیں خواتین کی پاکستان سپر لیگ متعارف کرانے کا بھی یہ مناسب ترین وقت ہے۔

انھوں نے تجویز دی کہ ابتدائی مرحلے میں پی ایس ایل کے دوران ہی خواتین کے نمائشی میچز رکھے جانا چاہیے۔

ٹاپ لیول پر ویمنز ٹیموں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہماری لڑکیوں کو بھی اس قسم کے ایونٹ کی ضرورت ہے۔


ای پیپر