نواز شریف کی انجیوگرافی کرائی جائے: میڈیکل بورڈ
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
19 فروری 2019 (11:16) 2019-02-19

لاہور: نواز شریف کی انجیوگرافی کرائی جائے، میڈیکل بورڈ نے حتمی سفارشات محکمہ داخلہ کو بھجوادیں۔

نواز شریف کے پانچویں میڈیکل بورڈ کی سفارشات نے پی آئی سی کے دونوں میڈیکل بورڈ پر سوالات اٹھا دیئے۔ جناح ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے سفارشات میں نواز شریف کی انجیو گرافی کی تجویز دی۔ جبکہ اس سے پہلے پی آئی سی کے میڈیکل بورڈ نے انجیو گرافی کرنے کی تجویز نہیں دی۔

ذرائع کے مطابق اگر پی آئی سی کے دونوں میڈیکل بورڈ نواز شریف کی انجیو گرافی تجویز کرتے تو انہیں سروسز اور جناح ہسپتال نہ لے جانا پڑتا۔ نواز شریف جناح ہسپتال میں 5 روز سے زیر علاج ہیں۔

چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے میاں نواز شریف کے تمام ٹیسٹوں اور میڈیکل ہسٹری کی روشنی میں سفارشات دیں۔


ای پیپر