مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین کو گرفتار کرلیا گیا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک سورس:   
19 فروری 2019 (10:52) 2019-02-19

مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین کو گرفتار کرلیا گیا۔ سابق صدر کو منی لانڈرنگ ٹرائل میں گواہوں کو رشوت دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

عبداللہ یامین پر 15 لاکھ ڈالر رشوت لینے کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔ عدالت نے سابق صدرعبداللہ یامین کا مقامی بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیا۔ سابق صدر کے بینک اکاؤنٹ میں تقریباً 65 لاکھ ڈالر موجود تھے۔


ای پیپر