فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ کے سُپر میچز دبئی سے شارجہ منتقل
19 فروری 2019 (10:28) 2019-02-19

شارجہ : پاکستان سپر لیگ کا میدان کل سے شارجہ میں دوبارہ لگے گا، ٹورنامنٹ میں ابھی تک ناقابل شکست کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا مقابلہ، ملتان سلطانز سے ہوگا۔

فی الحال، دونوں ٹیمیں نیٹ پریکٹس میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مصروف ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے سُپر میچز دبئی سے شارجہ منتقل۔ کل سے ایک بارپھر چوکوں چھکوں کی برسات ہوگی۔ پشاور زلمی اور دیگر ٹیموں کے آئی سی سی اکیڈمی میں بھرپور پریکٹس سیشن۔

لیگ کی سرفہرست ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ملتان سلطان سے کل ہو گا۔ شارجہ میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں سرفراز الیون دونوں میچز جیت چکی ہے۔ جبکہ شعیب کی سلطان ایک کامیابی اور ایک ناکامی کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔


ای پیپر