بارشوں اور برفباری کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہے گا: محکمہ موسمیات
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک سورس:   
19 فروری 2019 (10:02) 2019-02-19

لاہور: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم ابرآلود رہیگا۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں کوئٹہ، ژوب، مکران، قلات ڈویژن میں اکثر مقامات پر جبکہ خیبرپختونخوا، سندھ، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

میدانی علاقوں میں دھند کا راج، سردی کی شدت میں اضافہ۔ پنجاب میں لاہور سمیت ملتان، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ اور خیبرپختوخوا کے میدانی علاقوں میں ہر طرف دھند چھا گئی۔ شدید دھند سے نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، موٹروے تھری اور فور ٹریفک کیلئے بند۔ ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔

بلوچستان میں موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 اور زیادہ سے زیادہ ایک ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے علاقوں سوات، مالم جبہ، کالام، مہوڈنڈ، بحرین اور شانگلہ میں بھی برفباری ہوئی جس سے رابطہ سڑکیں بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش اور برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔

وادی کاغان، سرن، بٹگرام اور بالائی پہاڑی علاقوں میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔


ای پیپر