چینی سیاحوں کی بڑی تعداد نے آسٹریلیا کا رخ کرلیا

19 فروری 2018 (21:40)

بیجنگ: چینی سیاحوں کی بڑی تعداد نے آسٹریلیا کا رخ کیا۔


تفصیلات کے مطابق چین مین لینڈ سے14لاکھ سیاح آسٹریلیا پہنچے۔2017کے دوران کسی بھی ملک سے آ نے والے سیاحوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد تھی ۔آسٹریلوی ادارہ اعدادوشمار کے مطابق بھارت تین لاکھ تین ہزار سیاحوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔


آسٹریلیا آ نے والوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد اپنے فیملی سے ملاقات یا کرکٹ مقابلوں کو دیکھنے کے لیے آتی ہے تاہم بہت سے سیاح آسٹریلیا میں موجود تاریخی مقامات کی سیاحت کے لیے بھی آتے ہیں۔

مزیدخبریں