عالمی شہرت یافتہ پاپ سٹار ریحانہ 30برس کی ہو گئیں
19 فروری 2018 (21:20)

نیویارک: عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ ریحانہ 30برس کی ہوگئیں ۔


تفصیلات کے مطابق 20 فروری 1988 کو پیدا ہونے والی روبن ریحانہ فینٹی نے اپنا کیریئر2004 میں شروع کیا۔ان کی زندگی ابتدا میں اتنی آسان نہ تھی کبھی ایسی نہ تھی۔2004 میں نیو یارک کی ایک شام معروف پاپ گلوکار ایون روجرز کا کنسرٹ ہوا اور ریحانہ سکول سے چھٹی کے بعد ایک دوست کے پاس جا پہنچی جہاں دوست نے ایون راجرز سے ملاقات کرائی۔


یہاں سے ابتدا ہوئی ریحانہ کے سٹار بننے کے سفر کی ۔ انہیں ایون راجرز کی صورت میں میڈیا کا ایک اچھا ساتھی ملا اور اور اسی شام راجز کے ساتھ ریحانہ نے نیو یارک میں اپنی آواز کا جادو جگا دیا۔


ای پیپر