درندے عمران کو سرعام پھانسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں اہم پیش رفت
19 فروری 2018 (21:16)

لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ۔


تفصیلات کے مطابق درخواست ایڈووکیٹ اشتیاق چودھری کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مجرم عمران کو پھانسی دینے کیلئے قانون میں ترمیم کی ضرورت نہیں ، پنجاب حکومت سیکشن 22 کے تحت مجرم عمران کو سرعام پھانسی دے سکتی ہے ، مجرم عمران کو اسی جگہ پھانسی دی جائے جہاں سے زینب کی لاش ملی۔


درخواست میں مزیداستدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب حکومت کو سیکشن 22 پر عمل درآمد کا حکم جاری کرے۔


ای پیپر