عمران خان کی شادی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی
19 فروری 2018 (21:11) 2018-02-19

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی اور ہر طرف سے انہیں مبارکباد کے پیغامات سلسلہ جاری ہے۔


تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنمائوں ٗ سیاستدانوں اور عمران خان کے چاہنے والوں کی جانب سے شادی کی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ کچھ لوگ عمران خان کو تیسری شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے ٹویٹر پر عمران خان کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا خان صاحب شادی بہت مبارک ہو، خدا سے دعا ہے کہ آپ اور آپ کی اہلیہ ہمیشہ خوش و خرم رہیں۔


پی ٹی آئی کے سپورٹر ٗ اداکارحمزہ علی عباسی نے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کے نکاح کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی ، خدا دونوں کو ہمیشہ خوش رکھے، ولیمہ جلد ہوگا انشااللہ۔


معروف سیاستدان اور پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے بھی عمران خان کو مبارکباد دینے کے لیے ٹویٹر کا سہارا لیا ، انہوں نے لکھا عمران خان آپ کو بشری مانیکا کے ساتھ نکاح بہت مبارک ہو۔


پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شفقت محمود نے بھی عمران خان کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نوبیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناں کا اظہار کیا۔


جبکہ ایک صارف نے ٹویٹر پر عمران خان کی شادی پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا، عمران خان 70 سال کے قریب ہیں اس کے باوجود انہوں نے ہیٹ ٹرک کرلی۔سابق کھلاڑی شعیب اختر نے بھی عمران خان کو شادی کی مبارکباد دی۔جب کہ کچھ لوگوں نے عمران خان کی تیسری شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا عمران خان کی شادی ان کا نجی معاملہ ہے، وہ کس سے، کب اور کیوں شادی کرتے ہیں لہذا آپ لوگ اپنے کام سے کام رکھیں۔


ای پیپر