عمران نے کسی کا ہنستا بستا گھر اجاڑ کر شادی کی:رانا ثنا اللہ
19 فروری 2018 (20:58)

فیصل آباد :صوبا وزیر قانون پنجاب رانا ثناء للہ خاں نے کہا ہے کہ 2013میں لوڈ شیڈنگ ٗدہشت گردی ہمیں ورثے میں ملی۔ ملک بھر میں 12سوسے 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی1997میں کارگل اور کرپشن کا بہا نہ بناکر ملک کا سودا کیا جا رہا ہے۔


میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج ملک کے کسی حصے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہے انڈسٹری کا پہیہ بغیر رکے چل رہا ہے ٗدہشت گردی پر 90فیصد قا بو پا لیا گیا۔الزام خان کہتا ہے نواز شریف صرف سڑکیں بنا رہا ہے کسی بھی ملک کی ترقی کا راز سڑ کوں کے جال بچھا نے سے ہے ملک بھر میں سی پیک منصو بے سمیت موٹر ویز کا جال بچھا یا جا رہا ہے ٹیکسٹا ئل سٹی کو چاروں اطراف سے موٹر ویز سے ملا دیا گیا ۔


رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الزام خان کے دھرنوں کا مقصد تھا کہ ملک جس طرح ترقی کی راہ پر گا مزن ہے وہ ترقی رک جا ئے پوری قوم نے دیکھ لیا کہ لودھراں کے ضمنی الیکشن میں عوام نے دھر نا سیا ست کو رد کر دیا اور عدا لتی فیصلے کے خلاف یہ ریفرنڈم تھاعمران خان نے ن لیگ کی حکو مت ختم کرنے کے لیے اسلا م آباد کو لاک اپ کر نے کی بھی دھمکی دی ۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں طلاق بہت بڑا گنا ہے اس بے شرم انسان نما بھڑیے نے 2خواتین کو طلاق دی پھر ایک نیک خا تون کو طلاق دلوا کر خود شا دی کر لی میں پی ٹی آئی سے پوچھتا ہوں یہ کون سی مسلمانی ہے اس شادی کے بعد عمران نیازی کے اندر کی غلا ظت با ہر آ گئی ۔


ای پیپر