لاہور میں12سالہ بچی گولی لگنے سے جاں بحق
19 فروری 2018 (20:53)

لاہور :  کاہنہ میں گولی چلنے سے 12 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی پولیس نے جاں بحق لڑکی کی بڑی بہن کو حراست میں لے لیا۔


تفصیلات کے مطابق واقعہ کاہنہ کے علاقے خادم حسین کالونی میں پیش آیا ،پولیس کا کہناہے کہ 12سالہ لڑکی کی ہلاکت کھیلنے کے دوران بندوق چلنے سے ہوئی،پولیس کو لڑکی کی لاش کے قریب سے بندوق بھی ملی ہے،پولیس نے جاں بحق لڑکی کی بڑی بہن کو حراست میں لے لیاجس سے تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ یہ لاہور میں مسلسل دوسرے روز ہلاکت کا دوسرا واقعہ ہے گزشتہ روز 12 سالہ نے گلی میں کھیلتے ہوئے 3 سالہ اسد علی کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔


ای پیپر