شہزادی ڈیانا کی سائیکل نیلام کی جائیگی
19 فروری 2018 (20:52)

لندن:برطانوی شہزادی لیڈی ڈیاناکے زیر استعمال سائیکل بذریعہ نیلامی فروخت کیلئے پیش کی جائے گی ۔


تفصیلات کے مطابق عنقریب ایک تاریخی اور یادگار سائیکل فروخت ہونے والی ہے یہ فروخت بذریعہ نیلامی ہوگی۔ سائیکل کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ برطانوی شہزادی آنجہانی ڈیانا کی تھی جو انہوں نے شہزادہ چارلس سے شادی سے قبل خریدی تھی تاہم کہاں شہزادی کا مرتبہ اور کہاں یہ سائیکل ۔ بات کسی کو پسند نہیں آئی او رشاہی محل کے مشیروں او رمحافظوں سب نے اسے شرمناک سائیکل قرار دیکر شاہی اسٹور میں رکھنے کا مشورہ دیامگر پھر وہاں سے شہزادی ڈیانا نے اپنی تحویل میں لے لیا۔


1981 کے بعد شہزادی کو اس سائیکل کو اپنے پاس رکھنا ممکن نہ ہوا تو اپنی ایک سہیلی کے والد گیرالڈ اسٹون ہل کو فروخت کردی جو 27برس تک اسے اپنے پاس رکھے رہے اور پھر اس کے موجودہ مالک نے ان سے یہ سائیکل 211پونڈ میں خرید لی۔ نیلام گھر کی ا نتظامیہ کا کہناہے کہ نیلامی جلد ہوگی اور کم سے کم 9ہزار پونڈ میں اسکی فروخت یقینی ہے۔ یہ سائیکل 1970 کی بنی ہوئی ریلے ٹریولر کے نا م سے جانی جاتی ہے۔ اس کا موجودہ مالک جس نے اپنا نام ظاہر کرنا پسند نہیں کیا، اسے 2008 سے اپنے پاس رکھے ہوئے ہے۔


ای پیپر