نیب ریفرنسز یکجا : نواز شریف کی چیمبر اپیل کی سماعت 21فروری کو ہو گی
19 فروری 2018 (20:43) 2018-02-19

اسلام آباد : نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار21فروری کو نواز شریف کی چیمبر اپیل کی سماعت کریں گے، اس سے قبل رجسٹرار آفس نے نواز شریف کی درخواست پر اعتراضات لگائے تھے، جس پر نواز شریف کی جانب سے چیمبر اپیل دائر کی گئی تھی۔


تفصیلات کے مطابق نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کے معاملے پر نواز شریف کی چیمبر اپیل سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس 21فروری کو اپیل پر سماعت کریں گے، نواز شریف کے اپنے خلاف احتساب عدالت کے 3ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست دائر کی تھی، جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگائے تھے، رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر نواز شریف کی جانب سے چیمبر اپیل دائر کی گئی تھی۔


ای پیپر