ہمارا احتساب ختم ٗ اب جھوٹوں کی باری ہے : مریم نواز شریف
19 فروری 2018 (20:37) 2018-02-19

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارا جتنا احتساب ہونا تھا ہو گیا اب جھوٹوں کی باری ہے ، پانامہ اور کرپشن الزامات میں رتی برابر بھی سچائی ہوتی تو اقامہ جیسا فیصلہ کبھی نہ آتا، ایک ہی کیس کو بار بار چلانے پر بھی کچھ نہیں ملا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ اقامہ جیسا کمزور اور بدنام زمانہ فیصلہ اس لیے آیا کیونکہ پانامہ میں کچھ نہیں نکلا، ہمارا جتنا احتساب ہونا تھا ہو گیا ہے اب جھوٹوں کی باری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پانامہ اور کرپشن الزامات میں رتی برابر بھی سچائی ہوتی تو اقامہ جیسا فیصلہ کبھی نہ آتا۔ ایک ہی کیس کو بار بار چلانے پر بھی کچھ نہیں ملا۔


ای پیپر