عمران خان شادی کے بعد پیر کو سارا دن کیا کرتے رہے ؟
19 فروری 2018 (20:29)

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شادی کے بعدپیر کو اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں اورپورا دن بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر گزارا


تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے شادی کے بعدآج اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں اورپورا دن بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر گزارا۔ عمران خان کل (منگل) سے دوبارہ اپنی سر گرمیوں کا آغازپشاور کے ایک روزہ دورہ سے کریں گےاور پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ان کا خیرمقدم کریں گے۔


دورہ پشاور کے دوران چیئرمین تحریک انصاف ارباب نیاز اسٹیڈیم کی توسیع کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جس کے بعد عمران خان صوبائی وزراء، ارکان صوبائی اسمبلی اور مقامی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔


ای پیپر