شادی کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ : عمران خان
19 فروری 2018 (20:22) 2018-02-19

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شادی کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، نیک خواہشات اور دعائیں دینے والوں کا شکر گزار ہوں۔


پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ میں شادی کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نیک خواہشات اور دعائیں دینے والوں کا شکرگزار ہوں۔


یاد رہے کہ عمران خان کی تیسری شادی اتوار کے روز لاہور میں سرانجام پائی تھی جس کی پی ٹی آئی کے ترجمان نے بھی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی تھیں۔


ای پیپر