Karachi incident
19 دسمبر 2020 (21:08) 2020-12-19

کراچی :کراچی کےعلاقے لیاری میں اچانک دھماکہ ہونے سے دو افراد زخمی ہو گئے ،ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے میں کچھ افراد آگ جلا کر سردی کی شدت کو کم کر رہے تھے ،اچانک ایک شخص نے کوئی چیز اُٹھا کر آ گ میں پھینکی جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور موقع پر موجود افراد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں اس وقت زوردار دھماکہ ہوا جب آگ کے قریب بیٹھے افراد نے کوئی چیز اُٹھا کر آ گ میں پھینکی اورایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بابر اور دانیال شامل تھے ،فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دئیے ،حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے نٹ بولٹ اور کیلیں بھی ملی ہیں جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہےکہ کوئی دھماکہ خیز مواد جائے وقوع پر موجود تھا ۔


ای پیپر