Pakistan-China joint military exercises
19 دسمبر 2020 (20:20) 2020-12-19

راولپنڈی:پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں نے بھارتی صفوں میں ہلچل مچا دی ،آئی ایس پی آر کے مطابق پاک چین فضائی مشقیں شاہین 9 جاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجوں نے شاہین 9 کے نام سے فضائی مشقیں شروع کر دی ہیں ،شاہین 9 مشقیں دیکھنے کیلئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ائیر بیس پہنچے جہاں ائیر چیف مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا ۔

آئی ایس پی آ ر کے مطابق  مشترکہ مشقوں کامقصددونوں ممالک کی فورسزکی صلاحیت بڑھاناہے،اس موقع پر جنرل ندیم رضا نے شریک دستوں پیشہ ورانہ معیار کو بھی سراہا ،جنرل ندیم رضا نے مشترکہ مشقوں کے موثر انعقاد پر ائیر فورس کی کاوشوں کو سہراہاتے ہوئے کہا مشترکہ مشقیں دوطرفہ تعاون،دوستی کےفروغ کاباعث بنیں گی،انہوں نے کہا  مشقیں دونوں فضائی افواج کوایک دوسرےکےتجربات سےاستفادہ کاموقع ملے گا ۔

واضح رہے ایک ایسے وقت میں پاکستان اور چین کی فوجیں جنگی مشقیں کر رہی ہیں جب بھارت کی طرف سے پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کی خبریں سر حد کے دونوں اطراف سنائی دے رہی ہیں ،پاک چین افواج کی طرف سے فضائیہ کی جنگی مشقیں دشمن کیلئے واضح پیغام ہیں کہ پاکستان اور چین دونوں ایک دوسرے کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ،کوئی ہمیں کمزور نہ سمجھے ۔


ای پیپر