How much do you have to pay for a house in New Pakistan Housing Scheme?
19 دسمبر 2020 (16:31) 2020-12-19

لاہور :نیا پاکستان ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس کے حصول کیلئے تفصیلات سامنے آگئی،نئی پالیسی کے مطابق اپارٹمنٹس کے حصول کیلئے پہلی درخواست کیساتھ 2 ہزار فیس جمع کروانا لازمی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت ایل ڈی اے اپارٹمنٹس کی بکنگ کیلئے ابتدائی فیس 2 ہزار مقرر کر دی گئی ہے ،نیاپاکستان ایل ڈے اے سٹی اپارٹمنٹس کی پالیسی کے تحت ابتدائی طور پر 4   ہزار  ا پارٹمنٹس کی رجسٹریشن کیلئے 2 ہزار فیس فورم جمع کروانے کے ساتھ لی جائے گی ۔

یہ پہلی دفعہ ہے جب ہائوسنگ سکیم کیلئے درخواست کیساتھ فیس لی جا رہی ہے ،درخواست کیساتھ جمع کی گئی فیس ناقابل واپسی ہو گی ،درخواستوں کی وصولی کا کام بینکوں سے باقاعدہ معاہدے کے تحت کیا جائیگا ۔

ایل ڈی اے حکام   سکروٹنی کے لیے درخواست کےساتھ فیس لازم قرار دی ، فیس کی وجہ سےصرف وہی لوگ درخواست دیں گے جو حقدار ہوں گے۔


ای پیپر