Indian attack on UN vehicles
19 دسمبر 2020 (17:56) 2020-12-19

اسلام آباد :اقوام متحدہ مبصر مشن کی گاڑیوں پر بھارتی افواج کی طرف سے فائرنگ کے بعد پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کر لیا ،پاکستان نے اقوام متحدہ مبصرمشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر بھارت کیخلاف اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج کی طرف سے پاکستان کی سرحدی لائن پر اقوام متحدہ مبصر مشن کی گاڑیوں کو نشانہ بنا نے پر مودی سرکار سے شدید احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا  بھارتی فوج نے یواین ملٹری آبزرور گروپ پر جان بوجھ  کرفائرنگ کی ،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا بھارتی حملے کی صورت میں مبصر مشن کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا لیکن اقوام متحدہ کے افسران اس حملے میں محفوظ رہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے  اقوام متحدہ مبصرمشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج نے یواین ملٹری آبزرور گروپ پر جان بوجھ کرفائرنگ کی  جس سے مبصرمشن کی گاڑی کو نقصان پہنچا ،بھارت کی طرف سے کی گئی فائرنگ میں دونوں افسران محفوظ رہے ۔


ای پیپر