Great news for the people affected by the global epidemic
19 دسمبر 2020 (17:01) 2020-12-19

عالمی وبا سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ،امریکہ میں عالمی وبا کیخلاف دوسری ویکسین کے استعمال کی بھی اجازت دے دی گئی ،جس کے تحت ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین دی جا سکے گی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں فائزر کے بعد عالمی وبا کی ویکسین کیلئے ماڈرنا کی ویکسین کے استعمال کی بھی منظوری دے دی گئی ،اس حکومتی اجازت کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ امریکا میں لاکھوں افراد کو اس وائرس سے تحفظ کے لیے ویکسین لگائی جا سکے گی۔

امریکی حکام کے مطابق حکومت نے ماڈرنا کی 20 کروڑ خوراکیں خریدنے پر اتفاق کیا ہے،  ابتدائی طور پر اس ویکسین کی پہلی خوراکیں طبی عملے اور نرسنگ ہومز میں مقیم افراد کو دی جائیں گی۔


ای پیپر