Global Epidemic New Situation
19 دسمبر 2020 (19:39) 2020-12-19

لاہور:پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں زیرعلاج کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک قرار دے دی گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر کے قرنطینہ وارڈز خالی ہیں جب کہ تمام مریض وینٹی لیٹرز پر اور انٹینسو کیئر یونٹ میں زیر علاج ہیں۔ممبر کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ  ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ  لاہور میں 421مریض سرکاری و نجی اسپتالوں میں زیر اعلاج ہیں جن میں سے 146مریض آئی سی یوز میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ 33 مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر جب کہ 242 مریضوں کو ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس میں رکھا گیا ہے۔ سرکاری و نجی اسپتالوں کے آئی سی یوز کا آکوپینسی ریٹ 41.6 فیصد ہے۔


ای پیپر