Another sad news for the national team
19 دسمبر 2020 (18:53) 2020-12-19

آکلینڈ:ـقومی کرکٹ ٹیم سے متعلق ایک اور افسوسناک خبر آگئی ،قومی کپتان بابر اعظم کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد قومی کپتان بابر اعظم سے متعلق بھی افسوسناک خبر آگئی ،نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک ہو گئی،بابر اعظم کی جگہ وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان کو پہلے ٹیسٹ کا کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ بابر اعظم انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ٹی ٹونٹی سیریز سے بھی باہر ہوئے تھے۔


ای پیپر