Panama Queen's corruption
19 دسمبر 2020 (20:01) 2020-12-19

لاہور:معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ،،فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ کی نائب صدر کو نیا خطاب دیدیا ،تنقیدی نشتر برساتے ہوئے کہا کہ پوری کی پوری  پی ڈی ایم کرپشن کی کشتی میں سوار ہے، جس  کا ڈوبنا لازمی ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ آل شریف ملک اور قوم کا پیسہ لوٹ کر اپنی عیاشیوں پر خرچ کرتے رہے، سرکاری اراضی پر سیاسی لٹیروں نے قبضہ کرکے ذاتی کاروبار کیلئے استعمال کیا، وفاق اور پنجاب کی زمینوں کے کاغذات میں ہیرا پھیری کرکے استفادہ حاصل کیا جاتا تھا ،پٹواری عوام کے جیبوں میں ڈاکا ڈالنے کا باعث بنتے رہے۔

انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں قبضہ گروپوں سے قیمتی اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔


ای پیپر