Russia's most dangerous move against the United States, Trump lost consciousness
19 دسمبر 2020 (18:23) 2020-12-19

روس نے مشرق وسطیٰ کے بگڑتے حالات کے بعد امریکہ کیخلاف انتہائی قدم اُٹھا لیا ،روس نے امریکی سرحد کے قریب اپنا دنیا کا تیز ترین مگ 31 طیاروں کا گروپ تعینات کر دیا ،ترجمان روسی افواج کے مطابق 31 طیاروں کے گروپس نے آرکٹک میں جنگی ڈیوٹی سنبھال لی ہے ۔

روسی کمانڈر کے طابق بحرالکاہل میں بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روس نے اپنے بحری بیڑے پر پہلی دفعہ دنیا کے تیز ترین میگ 31 انٹر سیپٹر لڑاکا طیارے تعینات کر دئیے ہیں جس کے بعد روس کی سمندری حدود کی حفاظت میں مدد ملے گی ،میڈیا کے مطابق روس کا یہ مشرقی علاقہ امریکی ریاست الاسکا کے قریب ہے ۔

واضح رہے اس وقت مشرق وسطیٰ میں ترکی کی طرف سے سمندری حدو د کے تعین اور فرانس کی طرف سے پیش قدمی کے بعد امریکہ نے اپنے بحری بیڑے بحرالکاہل میں پہلے ہی تعینات کر رکھے ہیں ،روسی نے امریکہ کو پیغام دینے کیلئے اب دنیا کے خطرناک اور تیز ترین لڑاکا طیاروں سمیت بحری بیڑہ بحرل الکاہل میں تعینات کر دیا ہے ۔


ای پیپر