Billions, vaccine, doses, world, WHO, pandemic
19 دسمبر 2020 (14:58) 2020-12-19

نیویارک: عالمی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ وبا کی ویکسین کی تقریبا دو ارب خوراکوں کی اگلے سال ایک سو نوے ممالک میں مساوی تقسیم یقینی بنائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے شراکتی گروپ کے اعلان کے مطابق توقع ہے کہ ویکسین کی فراہمی اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہو جائے گی ۔ عالمی ادارہ صحت اور شراکت داروں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوویکس پلیٹ فارم کے تحت تمام ممالک کو سال 2021 کے پہلے 6 ماہ کے دوران عالمی وبا کی ویکسین تک رسائی حاصل ہو جائے گی جبکہ پہلی ڈیلیوری سال کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔

دوسری جانب امریکا میں فائزر کے بعد عالمی وبا کے علاج کے لیے ماڈرنا کی ویکسین کے استعمال کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

اس حکومتی اجازت کے ساتھ ہی عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ امریکا میں لاکھوں افراد کو اس وبا سے تحفظ کے لیے ویکسین لگائی جا سکے گی ۔

خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ماڈرنا کی 20 کروڑ خواکیں خریدنے پر اتفاق کیا ہے ، اس ویکسین کی پہلی خوراکیں طبی عملے اور نرسنگ ہومز میں مقیم افراد کو دی جائیں گی۔


ای پیپر