Adelaide Test, India, lowest score, test history, Australia
19 دسمبر 2020 (11:41) 2020-12-19

سڈنی: ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کا شاندار کم بیک ، ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم ، بھارت کم ترین ٹوٹل 36 پر آؤٹ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے بھارت کو دوسری اننگز میں 36 رنز پر آؤٹ کر دیا ، ایک بھی بھارتی بلے باز ڈبل فگر میں نہ جا سکا۔ ہیزلووڈ نے 5 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ پٹ کمنز نے 4 وکٹیں لیں۔ آسٹریلیا کو جیت کے لیے 90 رنز درکار ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت نے کم ترین ٹوٹل کا اپنا 46 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بھارتی ٹیم 1974 میں انگلینڈ کے خلاف 42 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین ٹوٹل نیوزی لینڈ کا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 1955 میں انگلینڈ کے خلاف 26 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 5 دکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ 154 رنز کا ہدف میزبان ٹیم نے 19 ویں اوور میں حاصل کیا یوں تین میچوں کی سیریز میں کیویز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اس میچ میں نہیں کھیلے تھے اس لیے پاکستان یہ میچ ہار گیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ان فٹ ہیں جس کی وجہ سے وہ ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیل سکیں۔ اُن کی جگہ شاداب خان کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پہلے میچ میں شاداب خان کے 42 اور فہیم اشرف کے 31 رنز نے اسکور 153 رنز تک پہنچایا ۔ دوسری اننگز کے شروع میں کیویز کے قدم ضرور لڑکھڑائے لیکن وہ گھبرائے نہیں۔ سیفرٹ کی ففٹی نے نیوزی لینڈ کی منزل آسان کر دی اس طرح نیوزی لینڈ نے 19 ویں اوور میں ہدف پار کر لیا۔


ای پیپر