Federal Minister, Asad Umar, NCOC, tested positive, pandemic
19 دسمبر 2020 (10:17) 2020-12-19

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا عالمی وبا کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے عالمی وبا کا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا۔ اسد عمر نے مزید بتایا کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کر لیا ہے۔ سربراہ این سی او سی نے عوام سے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں عالمی وبا کے خوفناک وار جاری ہیں، جس کے باعث مزید 87 افراد جان کی جازی ہار چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق 87 اموات کے بعد ملک میں مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 250 ہو گئی ہے۔

24 گھنٹوں میں عالمی وبا کے 3 ہزار 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں عالمی وبا کے مثبت کیسز کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی سے دنیا بھر میں 7 کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے جبکہ 16 لاکھ 81 ہزار سے زیادہ مریض وبا کے خلاف زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں۔

امریکا میں 2 لاکھ 54 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ ادھر سلوواکیا کے وزیراعظم کا عالمی وبا کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے منگل سے ایک ماہ کے لیے تمام ریسٹورنٹس ، اسپورٹس اور تفریحی مراکز بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

عالمی وبا کی تباہ کاریوں کو کم کرنے کے لیے امریکا، برطانیہ اور دوسرے ملکوں میں ویکسین کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔ امید ہے پاکستان میں بھی جلد عالمی وبا کی ویکسین کا استعال شروع کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں حکومت کی کئی ملکوں سے بات جاری ہے۔


ای پیپر