”پرویز مشرف کو سزائے موت “شہبا زشریف کا ردعمل بھی آگیا
19 دسمبر 2019 (20:36) 2019-12-19

لندن :پرویز مشرف کو جس کیس میں سزائے موت سنائی گئی اس کیس کو بنانے والا کوئی اور نہیں مسلم لیگ ن ہی تھی ،ن لیگ نے مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی بنیاد رکھی تھی ۔

اب مشرف کو ملنے والی سزائے موت کے تفصیلی پر شہباز شریف نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی مشرف کیس کا تفصیلی فیصلہ نہیں پڑھا ،فیصلہ دیکھنے کے بعد ہی اس پر اپنا ردعمل دے سکوں گا ۔

شہبا زشریف کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی پاکستان کی خدمت کرنے کے بدلے بہت سی تکالیف اٹھانی پڑیں جو ہم نے برداشت کیں ، مشرف کیخلاف آنے والے فیصلے سے متعلق ابھی نواز شریف کو نہیں بتا یا گیا ،عدالتی فیصلہ پڑھنے کے بعد ہی اپنا ردعمل دے سکوں گا ۔


ای پیپر