Source : Facebook

مصباح الحق عمران خان کے نقشے قدم پر چل نکلے ۔۔۔زبردست اعلان کر دیا
19 دسمبر 2018 (19:56) 2018-12-19

فیصل آباد:پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے لاہور میں 2 ارب کی لاگت سے 125 بستروں کاچائلڈ ہارٹ ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بنانے والے مصباح الحق نے آج چائلڈ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کے لئے تاجروں سے ملاقات کی۔اس موقع پر مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان میں دل کے امراض میں مبتلا بچوں کے لئے کوئی کام نہیں ہوا، اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ہمارے ہاں چلڈرن اسپتال ہیں، لیکن بچوں کے ماہرامراض قلب موجود نہیں، پہلے فیصل آباد اور اس کے بعد پورے ملک میں یہ کاوش کرونگا ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے 50 ہزار بچوں کو سالانہ امراض قلب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کے لیے لاہور میں 2 ارب سے125 بستروں کا چائلڈ ہارٹ اسپتال بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق کپتان اب فلاحی خدمت کے میدان میں قدم رکھ چکے ہیں، خیال رہے کہ پاکستان کو ورلڈ چیمپیئن بنانے والے عمران خان نے بھی فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیا تھا اور شوکت خانم کی بنیاد رکھی تھی۔


ای پیپر